راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

 
0
96

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چھینا گیا موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیرنگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عبدالمعیز اور فیضان شامل ہیں، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا، شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔