لاہور (ٹی این ایس) فرنٹیئر فورس’ شوٹر کے بہادر سپاہی بنیامین شہیدکی نماز جنازہ مکمل فوجی پروٹوکول کے ساتھ نشاط قبرستان میں ادا کی گئی

 
0
6

لاہور (ٹی این ایس) فرنٹیئر فورس’ شوٹر کے بہادر سپاہی بنیامین شہیدکی نماز جنازہ مکمل فوجی پروٹوکول کے ساتھ نشاط قبرستان میں ادا کی گئی’ پاک فوج کے افسران، اہم شخصیات اور شہدا کے لواحقین نے جنازہ میں شرکت کی’ پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے شہید کے مزار پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا شہید 6 اپریل 2026 کو مستونگ ‘بلوچستان میں اپنے چار ساتھیوں سمیت شہید ہوئے، ان کا تعلق 40 فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے تھا’ نشاط امن کمیٹی کے چیف سرپرست مقصود حسین ‘ چیئرمین سید عزیز حیدر شاہ ‘ وائس چیئرمین سید تصور حسین ‘ ڈپٹی پارٹنر حاجی معراج دین’اور سیکرٹری اطلاعات بلال نے شہید بنیامین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کے’ امن کمیٹی نمائندوں نے ان کی قربانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا’اور اسے ملک کے استحکام کے لے خوش آئند قرار دیا