کراچی (ٹی این ایس) کراچی میں اسپاٹیفائی کا خصوصی پروگرام پیڈل کھیل، موسیقی اور کمیونٹی کا خوبصورت امتزاج بن گیا

 
0
6

کراچی، 14 اپریل، 2026 (ٹی این ایس) ۔ اسپاٹیفائی نے کراچی میں خصوصی پیڈل ایونٹ کا انعقاد کیا جہاں شہر کے تخلیق کاروں اور سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد کھیل، موسیقی اور کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے تعلق کو اجاگر کرنا تھا جو تیزی سے شہری زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے۔

یہ ایونٹ ”ہاؤس آف پیڈل” میں منعقد ہوا جہاں شہر بھر سے معروف تخلیق کاروں اور سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات کا خیرمقدم کیا گیا۔ ان میں عائلہ عدنان، حاجرہ یامین اور ارشنستان سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والی دیگر قابل ذکر شخصیات شامل ہیں۔ یہ ایک پرجوش اور سماجی نوعیت کا پروگرام تھا جس میں یہ دکھا یا گیا کہ کھیل اور موسیقی جیسے مشترکہ شوق لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہے ہیں اور انکے وقت گزارنے کے انداز کو بدل رہے ہیں۔

اس پروگرام کی میزبانی اقصیٰ منظور نے سرانجام دی، جبکہ ”ڈسگائز اِن ہوڈی” کی زبردست ڈی جے پرفارمنس نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ اس پورے پروگرام کے دوران پیڈل کورٹ کے اندر اور باہر موسیقی کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔ اس دوران اسپاٹیفائی کی پیڈل فیور پلے لسٹ بھی نمایاں رہی جس نے کھیل کے ساتھ ایک خاص ردھم اور توانائی پیدا کی۔

اس پروگرام میں اسپاٹیفائی کے مکس فیچر کو دلچسپ انداز سے سامنے لایا گیا جو پاکستان میں پریمیئم صارفین کے پاس موجود ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کے سامنے یہ بات آتی ہے کہ گانوں کو کس طرح ہموار انداز سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔ تقریب کو اس طرح جاندار بنانے کی بدولت مہمانوں میں موسیقی سے لطف اٹھانے کا عمل مزید انٹرایکٹو اور پرجوش رہا۔

س موقع پر اسپاٹیفائی کے مارکیٹنگ منیجربرائے پاکستان، طلحہ ہاشم نے کہا، ”موسیقی ہماری زندگی کا پہلے سے ہی حصہ بن چکی ہے اور وہ لوگوں کو کھیل سے قبل، کھیل دوران جوڑنے کا کام سامنے لاتی ہے۔پیڈل اس کی بڑی قابل ذکر مثال ہے۔ یہ محض کھیل ہی نہیں ہے بلکہ پیڈل کورٹ کے ساتھ ساتھ یہ توانائی اور کمیونٹی لوگوں کو ماحول کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنے کا راستہ دکھاتی ہے۔ یہاں موسیقی قدرتی طور پر اپنا راستہ بناتی ہے۔ اس طرح کے تجربات کا مقصد انہی لمحات میں شامل ہونا ہے اور پاکستان میں ہمارے صارفین اس طریقے سے ہم آہنگ ہونے کے لئے پہلے سے ہی اسپاٹیفائی کو استعمال کرتے ہیں۔ “

ایسے اقدامات کے ذریعے اسپاٹیفائی پاکستان میں موسیقی کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے اور لوگوں کو مشترکہ اور عملی زندگی کے تجربات کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔

صارفین اسپاٹیفائی کی ”پیڈل فیور” پلے لسٹ سن کر اس منفرد تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور توانائی کی شکل میں اس موسیقی کو اپنے ہمراہ رکھ سکتے ہیں۔
https://open.spotify.com/playlist/37i9dQZF1DXdwBVJ7FmyRu