اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کاٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دور

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کاٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دورہ۔سہولیات کا جائزہ لینے اور شہریوں کی تجاویز و آراءجاننے کےلئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز لائسنسنگ برانچ ،ٹیسٹ سنٹرو میڈیکل سنٹر سمیت وزیٹر روم کا دورہ کیا،جبکہ پروسیسنگ کو مزید موثربنانے اورشہریوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہریوں کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی اور سروسز کی مو¿ثر نگرانی کیلئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے لائسنسنگ برانچ میں جاری خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور شہریوں سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل اور تجاویز سنیں،دورے کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سینئر افسران نے سروسز، پروسیسنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی، سی ٹی او محمد سرفراز ورک نے عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل مزید آسان، تیز اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسلام آباٹریفک پولیس کے افسران و جوان اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دینے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،جبکہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں،ہمارا اولین فرض شہریوں کودرپیش مشکلات کو دور کرنا ہے، دورے کا مقصد شہریوں کو فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لینا اور اسلام آباد ٹر یفک پولیس کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کا مورال بلند کرنا تھا،اسلام آباد پولیس کا مقصد صرف قانون کا نفاذ نہیں بلکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا بھی اولین ترجیح ہے۔