اٹک (ٹی این ایس) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں ملاقات ہوئی جس میں بیساکھی میلہ کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا؛ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب بھی ہمراہ موجود تھیں؛ ڈی پی او اٹک نے سیکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور ضلعی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کے حوالے سے بریفنگ دی؛ صوبائی وزیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یاتریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا اور اٹک پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو مزید الرٹ رہنے اور سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

















