لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے 8 ، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی شاندار اور پروقار تقریب الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں منعقد کی گئی

 
0
6

لاہور (ٹی این ایس)  ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے 8 ، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی شاندار اور پروقار تقریب الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں منعقد کی گئی _ تقریب کے مہمان خصوصی میاں مجتبی شجاع الرحمن صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب تھے _ تقریب کا باقاعدہ آغاز ملک شاھد اعوان نے قرآن پاک کی تلاوت پیش کرکے کیا گیا _
میزبانی کے فرائض اسلم سیماب نے انجام دیئے – ورسٹائل پرفارمنس گروپ نے محمد فیاض چیف ایگزیکٹو گروپ کی قیادت میں صوفی پرفارمنس پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے – ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی گھنٹوں کی موسلا دار بارش کے باوجود عوام ، فیمیلز کی بھرپور شرکت کے ساتھ ایوارڈز یافتگان اور سنگرز کی بڑی تعداد تقریب کی کامیابی بن گئی انہوں نے کہا کہ میں مسلسل 43 ، سال سے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے تقریبات منعقد کر رہا ہوں اور جتنی میری خدمات ہیں فن وثقافت آرٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ نمایاں افراد و شخصیات کی پذیرائی کر رہا ہوں مگر حکومتی سطح پر میری بے لوث خدمات کا ابھی تک اعتراف نہیں کیا گیا – پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک پرنٹ میڈیا اور بزنس کمیونٹی کیلئے ایوارڈز کا اجراء کیا گیا – انہوں نے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد نواز گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریب منعقد کرنے کیلئے الحمراء ہال ون فراہم کیا – انہوں نے کہا کہ میرا تعلق برصغیر کی ایک مذہبی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور میں ثقافت اور مذہب کو الگ الگ نہیں سمجھتا – تقریبات منعقد کروانا میرا بزنس نہیں ہے بلکہ شوق ہے جو کہ میں اب 2030 ء تک بشرطیکہ زندگی نے ساتھ دیا جاری رکھوں گا انشاءاللہ – پیر سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ میں نے جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء سے اب تک کئی حکومتوں کو دیکھا ہے مگر کسی نے بھی میری خدمات کا اعتراف نہیں کیا اسکی وجہ میرا کوئی گروپ نہیں ہے اور نہ ہی میں چاپلوسی کرتے کا عادی ہوں – انہوں نے چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ اور چوہدری عبدالروف چئیرمین فئیرگروپ لاہور ، اسلام آباد کے علاوہ ایونٹ ماسٹر کے چیف ایگزیکٹو عمران چوھدری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب کے انعقاد میں دامے درمے سخنے بھر پور تعاون کیا –
میاں مجتبی شجاع الرحمن صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب نے اپنے خطاب میں پیر سید سہیل بخاری کی 43 ، سالہ بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم میں شرکاء کی بھرپور شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ وہ سب پیر سید سہیل بخاری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں – انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے فلم انڈسٹری کیلئے پنجاب فلم فنڈز کا بھی اجراء کیا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتی ہیں –
ورسٹائل پرفارمنس گروپ کی بلوچی کلچر کی شاندار پرفارمنس سے الحمراء ہال تالیوں سے گونج اٹھا – فوک گلوکار عباس جٹ اور گلوکارہ و اداکارہ میگھا کی شاندار اور جاندار پرفارمنس سے شرکاء جھوم اٹھے انکی پرفارمنس کے دوران میاں مجتبی شجاع الرحمن ، سینئر صحافی و کالم نگار علی احمد ڈھلوں چیف ایگزیکٹو لیڈر میڈیا گروپ اور پیر سید سہیل بخاری سٹیج پر موجود رھے اور دونوں کی پرفارمنس کو داد دیتے رہے – گلوکارہ گلاب کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا – نوجوان فوک و صوفی گلوکار رمضان جانی کی پرفارمنس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا – فوک گلوکار مشتاق چھینا کی سرائیکی پرفارمنس پیش کی – غزل سنگر شمعون فدا نے اپنے منفرد انداز میں اردو ، پنجابی غزلیں پیش کر کے داد وصول کی – گلوکارہ فلک اعجاز کی یادگار پرفارمنس کو شرکاء نے سراہا –
میاں مجتبی شجاع الرحمن صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب نے چئیرمین ایوارڈزکمیٹی پیرسیدسہیل بخاری کے ہمراہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز تقسیم کئے –
تفصیل اس طرح ہے – شعبہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کیلئے چوہدری عبدالروف چئیرمین فئیرگروپ کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ ٹاون ڈویلپر کیلئے چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ کو ایشین بزنس ایوارڈز کیلئے منتخب کیا گیا تھا انکا ایوارڈ انکے بھائی چوہدری آفتاب نے وصول کیا – اعجاز احمد بیسٹ سی ای او برائے رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ فیئر ڈیل مارکیٹنگ لاھور قرار پائے انہوں نے اپنا ایوارڈ میاں مجتبی شجاع الرحمن سے وصول کیا – علی احمد ڈھلوں چیف ایگزیکٹو لیڈر میڈیا گروپ ( بہترین کالم نگار ) محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار ، ڈائریکٹر جنرل پلاک ( ثقافت اور صوفی ازم کے فروغ ) میاں اصغر سلیمی ( سپورٹس رپورٹر ) سید علی بخاری ( تعلقات عامہ) پروفیسر ناصر بشیر ( شاعر روزنامہ پاکستان ) محمد فیاض ( کوریو گرافر ) سلیم نور ( ایونٹ آرگنائزر اینڈ پی آر ) نصرت سلیم مینجنگ ڈائریکٹر المصطفی ٹرسٹ پاکستان( سیلاب زدگان کی دور دراز علاقوں میں خدمات ) محمد نواز کھرل ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز المصطفی ٹرسٹ پاکستان ( سیلاب زدگان کی بے لوث خدمات ) گلوکارہ گلاب ( سرائیکی اور پنجابی سنگر ) خرم ادریس بھٹی ( ڈیجیٹل ساونڈ ریکارڈسٹ ) عاصم نصیر بیورو چیف ہم نیوز ( پولیٹیکل کارسپاڈنٹ ) علی ساہی ( کرائم رپورٹر ) عمران چوھدری چیف ایگزیکٹو ایونٹ ماسٹر ( ساونڈ انجینئر اینڈ کارپوریٹ ایونٹ آرگنائزر ) شمعون فدا ( غزل سنگر ) مشتاق چھینا ( سرائیکی سنگر) قمر جمیل ( لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے ایونٹ مینجمنٹ ) اور اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی بیسٹ فوک و پنجابی سنگر فیمیل اور عباس جٹ بیسٹ فوک و پنجابی سنگر میل شامل ہیں –