گیس دھماکہ میں خاتون کی ہلاکت،گیس لیکیج کے ذمہ دار انچارج، ٹھیکیدار اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،
گوجرخان(تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ گوجرخان نے گذشتہ روز گیس دھماکے کا مقدمہ محکمہ گیس کے مقامی انچارج اور ٹھیکیدار و اسکے ملازمین کے خلاف درج کر لیا گیا،جن کی غفلت سے گیس دھماکہ میں 27 سالہ خاتون جاں بحق اور اسکا دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا جبران محمود نے ایف آئی درج کراتے ہوئے کہا کہ 12 نومبر کو ٹھیکیدار یونس ہمراہ 5 نامعلوم مزدوروں کے ہمراہ ہمارے گھر کے پاس آیا اور خود کو محکمہ گیس کا نمائندہ ظاہر کرکے کہا کہ گیس کے پرانی پائپ لائنیں تبدیل کرنے کے لئے آیا ہے ذاکر اللہ کی زیر نگرانی سارا دن کھدائی کرتے رہے اور 13 نومبر کو پلاسٹک کے نئے پائپ ڈال دیے اس دوران مزدوروں نے گینتی مارکر پائپ لائن کو ڈیمج کردیا جس سے گیس لیک ہونے لگی،ہم نے ذاکر اللہ کو گیس مرمتی کا کہا مگر اس نے دھیان نہیں دیا،میرے والد نے 1199 پر گیس ہیلپ لائن کو فون کر کے گیس لیکیج کی کمپلینٹ کی،جس پر عاصم نامی اہلکار آیا اور گیس لیکیج کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ پائپ لائن ٹھیک نہیں کر سکتا،ہم نے دوبارہ ثاقب بٹ کو کمپلینٹ نوٹ کروائی،مگر کوئی بندہ نہ آیا اور گیس جوں کی توں لیک ہوتی رہی،اور رات 12 بجے لیکیج کے باعث ہمارے گھر گیس کا زور دار دھماکہ ہوا،جسکے نتیجہ میں میری بھابھی زویا اور دو سالہ بھتیجا آذان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا جہاں بھابھی جاں بحق ہو گئی،گھر کی تباہی کے باعث 5 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان بھی ہوا،ٹھیکیدار یونس، اسکے منشی ذاکر انچارج ثاقب بٹ ملازم عاصم اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔