گیس دھماکہ،خاتون جاں بحق،دو سالہ بچہ زخمی

 
0
104

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) شہری حدود میں ایک گیس دھماکے میں خاتون جاں بحق اور اسکا دو سالہ بیٹا زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 12 ڈھوک گاڑ کے ایک گھر میں رات گیس بھر گئی،صبح جب خاتون جاگی اور جیسے ہی بجلی کا بٹن آن کیا،تو ایک زور دار دھماکہ ہوا اور پورے کمرے میں آگ لگ گئی اور دیواریں دھماکے سے ٹوٹ پھوٹ گئیں،دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنی گئی لوگ فوری طور پر مدد کو پہنچ گئے اور 27 سالہ ماں ذویا اور دو سالہ بیٹے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا،خاتون 80 فیصد تک جل گئی جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور چل بسی جبکہ بچہ شدید زخمی ہے،اہل محلہ نے بتایا کہ چند یوم قبل متاثرہ گھر کے باہر گیس کی لیکیج تھی جسکی اطلاع گیس ایمر جنسی کو دی گئی جنہوں نے آ کر بتایا کہ راولپنڈی سے ٹیم آ کر گیس لیکیج دور کرے گی۔