اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 14مجرم اشتہاریوں سمیت 42جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ نون، تھانہ سنگجانی، تھانہ کھنہ،تھانہ لوہی بھیر، تھانہ نیلور، تھانہ شہزاد ٹاو¿ن اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 28 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3,760گرام چرس،2,135گرام آئس،1,008 گرام ہیروئن،30 بوتلیںشراب اورمختلف بور کے 10عدد پستول، آٹھ رائفلیں اور ایک گن معہ ایمونیشن برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 14مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسک


















