اسلام آباد (ٹی این ایس) راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث افغان ملزم گرفتار

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث افغان ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھوں روپے کی نقدی بر آمد۔ ملزم کے خلاف متعدد مقدما ت درج۔ مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضو ی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب افغان ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھوں روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی اسلام آ باد محمدجو اد طا رق نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلا ع دیں