اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ایچ-8/4میں طلباءکےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد۔

 
0
10

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ایچ-8/4میں طلباءکےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد۔ورکشاپ کے دوران طلباءکو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور انہیں ذمہ دار شہری کے طور پر قوانین پر عملدرآمد کی تلقین کی گئی۔مزید برآں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکے لئے پولیس سہولت وین بھی کالج میں موجود رہی تاکہ طلباءکو موقع پر ہی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آبادماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس H-8/4میں طلباءکےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ ورکشاپ میں طلباءکو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ نے طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبراکراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔مزید انہیں ذمہ دار شہری کے طور پر قوانین پر عملدرآمد کی تلقین بھی کی گئی۔اس موقع پر تعلیمی ادارے کے منتظمین نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ کی جانب سکول طلباءاور شہریوں کیلئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش عمل ہے۔آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلباءکسی بھی قوم کا معمار ہوتے ہیں ۔مستقبل میں انھی طلباءنے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔لہذا ان کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا اسلام آباد ٹریفک پولیس کا فرض ہے اور آئی ٹی پی اپنے فرض کو بخوبی نبھا رہی ہے ۔ورکشاپ کے اختتام پر طلباءمیں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔مزید برآں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکے لئے پولیس سہولت وین بھی کالج میں موجود رہی تاکہ طلباءکو موقع پر ہی اسلام آبادٹریفک پولیس کی سہولیات فراہم کی جا سکیں