اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے ایس ایچ او تھانہ ویمن اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے ایس ایچ او تھانہ ویمن اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔تمام افسران محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کریں،اسلام آباد پولیس میں افسران کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سپرٹینڈنٹ آف پولیس سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے ایس ایچ او تھانہ ویمن اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی زون نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔تمام افسران محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کریں۔پولیس افسران کی اچھی کارکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی پولیس آفیسر کو کسی بھی قسم کا مسئلہ یا پریشانی درپیش ہوتو میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔تمام افسران بہترین فرائض منصبی ادا کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح اور ذمہ داری ہ