اسلام آباد (ٹی این ایس) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ سی ٹی او اسلا م آباد کی تعمیراتی کام والی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت۔ پارک روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔تجارتی مراکز ،شاپنگ مالز اور ہفتہ وار بازاروں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی ٹریفک ماجد اقبال سمیت زونل ڈی ایس پیز اور محرران نے شرکت کی۔ سی ٹی او اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں پر جاری تعمیراتی کام کے پیش نظر مو¿ثر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو پارک روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر اضافی پولیس افسران کی تعیناتی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ رش کے اوقات میں شہریوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔ تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور ہفتہ وار بازاروں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے، سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خصوصاً نو پارکنگ، تیز رفتاری اور تجاوزات سمیت سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور مو¿ثر بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور انہیں حادثات سے محفوظ رکھنا ہے













