چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے شہر بھر کےقدرتی اوربرساتی نالوں کو ایک ہفتے کے اندرصفاف کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

 
0
261

اسلام آباد 17 مارچ 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے شہر بھر کےقدرتی اوربرساتی نالوں کو ایک ہفتے کے اندرصفاف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔گزشتہ روزسیکٹر ایف سکس،ایف سیون،جی سکس، جی سیون سمیت دیگر نالوں کے اچانک دورے کےموقع پرڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(سوک)سمیت دیگر متعلقہ افسران اورعملہ بھی موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام نالے مرحلہ وارصاف کردئےجائیں گے، شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے یہ برساتی ندی نالے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،انہیں جلدازجلد صاف کیا جائے۔اس موقع پر افسران نے کہاکہ شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری لگا کر مزکورہ نالوں کی صفائی کروائی جارہی ہے۔جبکہ ایف سیون اور ایف ایٹ کے نالوں کی صفائی مکمل کرلی گئی ہے۔ادارہ ہذا کی جانب سے مزکورہ نالوں میں سے کچرہ اٹھانے کے ساتھ گچرے کے باعث جگہ جگہ ہونے والی بلا کج بھی ختم کی جارہی ہے،مذکورہ نالوں میں آنے والی سیوریج کی روک تھام کیلئے ٹینڈر دئے جاچکے ہیں۔مذکورہ نالوں کی صفائی کاکام اسلام آباد کے تمام نالوں کی مکمل صفائی تک جاری رہے گا۔نالوں کی صفائی کے ساتھ مذکورہ نالوں کے کناروں پر فنس(جنگلے)بھی لگائے جائیں گے تاکہ کناروں سے کچرہ اور گند نالوں میں نہ جاسکے۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں میں کچرہ اور ملبہ پھیکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کچی آبادیوں کوبھی انتباہ کیاگیاہے کہ قریب موجود قدرتی نالوں میں کچرہ پھینک سے گریز کریں۔گولڑہ کے قریب نالوں میں آنے والے کوڑے اور بدبو کو کنٹرول کرنے کیلئے ایف الیون میں ایک ویٹ لینڈ بنایا جارہا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے مزکورہ نالوں کی مسلسل صفائی کرنے اور اس صفائی کومنٹین رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔