آئی بی کے سربراہ کوفوری طورپراستعفیٰ دینا چاہئے،عمران خان کا مطالبہ

 
0
2121

اسلام آبادستمبر26 ( ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آئی بی کے سربراہ کوفوری طورپراستعفیٰ دینا چاہئے، آئی بی سربراہ کی ڈیوٹی سرکار کیلئے ہونی چاہئے شریف خاندان کیلئےنہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی نیوز چینل  کے پروگرام میں آئی بی سربراہ سے متعلق انکشافات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی کے سربراہ کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے، آئی بی سربراہ کی ڈیوٹی سرکار کیلئے ہونی چاہئے شریف خاندان کیلئے نہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی بی سربراہ نے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے نااہل وزیراعظم سے ملاقات کی، آئی بی کا سربراہ سرکاری تنخواہ لینے والا اہلکار ہوتا ہےپی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بلیک میل کرنےکیلئےآئی بی کومتحرک کرناخطرےکی گھنٹی ہے، مافیا قوانین، جمہوری اصول توڑ کر سرکاری اداروں کو تباہ کرتی ہے، معاشرے کو غلط پیغام جاتا ہے کہ طاقتور قانون توڑ سکتا ہے