چار روزہ انٹرپول جنرل اسمبلی کی کانفرنس کا بیجنگ میں آغاز

 
0
2065

بیجنگ ستمبر 26(ٹی این ایس)وزیرداخلہ   احسن اقبال ان دنوں چائنہ میں انٹرپول کی 86 ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے موجود ہیں، منگل کے روز بیجنگ میں  منعقد کانفرنس کا مقصد دہشت گردی، بدعنوانی اور سائبر کرائم کے خلاف عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تحفظ عامہ کے محکمے اور عالمی ماہرین انٹرپول کی چار روزہ جنرل اسمبلی میں شرکت کررہے ہیں جس کا موضوع ہے پرامن دنیا کے لئے پولیس کو یکجا کرنا، کانفرنس میں منظم جرائم، بیرون ملک فرار افراد کو پکڑنے، غیر قانونی طریقے سے لوٹی گئی رقم برآمد کرانے اور بیرون ملک مفادات کے تحفظ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔