اسلام آباد ستمبر 26(ٹی این ایس): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف آئندہ ماہ کے بلوں میں ملے گا۔