پاکستان افغانستان کو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور اسے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کا مستقبل مشترک ہے: مشیر قومی سلامتی

 
0
442

اسلام آباد، مارچ 09 (ٹی این ایس):  قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور اسے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کا مستقبل مشترک ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں مختلف یونیورسٹیوں سے افغان طلباء کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو مل کر دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کو مستحکم بنانے کے لئے قدم آگے بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے استحکام کیلئے دونوں ملکوں کو مل کر اس کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔وفد نے افغان طلباء کو وظائف دینے اور افغانستان کیلئے پاکستان کے مثبت طرز عمل کو سراہا۔افغان طلباء نے پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے طلباء کو یقین دلایا کہ متعلقہ حکام ان کے خدشات کو دور کرینگے۔