وزیر اعلیٰ شہباز شریف لندن سے وطن واپس  اعلی حکام نے ائیر پورٹ پران کا استقبال کیا

 
0
608

لاہور ستمبر 26(ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور بڑے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن گئے تھے ۔وزیراعلی شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں پنجاب حکومت کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی لاہور ائیر پورٹ آمد کی وجہ سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔