لاہورہائیکورٹ ،خواجہ سراؤں کو والد کے نام کی جگہ گرو کانام لکھوانے کی اجازت

 
0
1878

لاہور ستمبر 26(ٹی این ایس): لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو والد کے نام کی جگہ گرو کانام لکھوانے کی اجازت دیدی۔عدالت نے نارووال کے رہائشی خواجہ سرا کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ میں ’گرو‘کانام لکھوانے کی اجازت مل گئی۔

لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو والد کے نام کی جگہ گرو کانام لکھوانے کی اجازت دی۔عدالت نے کہا ہے کہ گرو اپنا شناختی کارڈ بنواتے وقت اپنے چیلوں کی بھی رجسٹریشن کرائے گا۔عدالت نے نارووال کے رہائشی خواجہ سرا کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن سے متعلق نادرا نے اپنی پالیسی عدالت میں جمع کرادی۔