بھارت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک تصویر کے پیچھے چھپ رہا ہے،ترجمان پاکستان

 
0
1214

نیویارکستمبر 26(ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے غلط تصویر کے استعمال پر تبصرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک تصویر کے پیچھے چھپ رہا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز (23 ستمبر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پرجوش خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے بھارتی فوج کے ہاتھوں پیلٹ گن حملوں کا نشانہ بننے والے مقبوضہ کشمیری عوام کی تصاویر شیئر کی تھیں۔تاہم پاکستانی مندوب کی دکھائی گئی ایک تصویر نے اس وقت نئے تنازع کو جنم دیا جب مبصرین نے نشاندہی کی کہ وہ تصویر فلسطینی لڑکی کی ہے جو غزہ میں ہونے والے فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی۔ملیحہ لودھی کی جانب سے دکھائی جانے والی تصویر ہیدی لیوائن نے 2014 میں کھینچی تھی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے ملیحہ لودھی کی غلطی کی نشاندہی کرنے میں بالکل وقت صرف نہیں کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی سفارت کار کی اس غلطی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔۔

ادھر پاکستان نے اپنے جواب الجواب میں بھارت پر واضح کیا کہ چاہے جتنی بار جھوٹ کو دہرایا جاتا رہے، اس سے سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا۔پاکستانی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ بھارتی نمائندے نے ’ایک بار پھر بین الاقوامی برادری کی وجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کی ہے، اصل مسئلہ انسانی زندگی کا ہے، انسانی آنکھوں کا ہے، بچوں اور شیرخواروں کا ہے جنہیں ہمیشہ کے لیے نابینا کیا جارہا ہے، ریپ کا نشانہ بننے والی خواتین کا ہے اور قابض فورسز کے ہاتھوں بیدردی سے قتل کیے جانے والے معمر افراد کا ہے۔پاکستانی نمائندے کا کہنا تھا کہ ’اصل مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کا ہے جن پر عملدرآمد کرنے سے بھارت انکار کرتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’معصوم کشمیریوں کو مارنے اور تشدد کا نشانہ بننے والا بھارت تصویر کے پیچھے چھپنے کی کوشش میں ہے‘۔’بھارت، کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے تصویر کے پیچھے چھپ رہا ہے