جب تک ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ٗجو وقت دوسروں کو ملتا ہے وہ میاں نواز شریف کو بھی ملنا چاہیے، مشاہد اللہ خان

 
0
1428

اسلام آباد ستمبر 26(ٹی این ایس)وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو خاص قسم کے انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے ٗنوازشریف نے اداروں کے آگے پیش ہوکرخاموش پیغام دیا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میں مشاہداللہ نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پورے خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین سندھ اور کے پی میں کچھ نہ کرسکے۔

وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس طرح کیااحتساب سے نواز شریف کو انکے راستے سے نہیں ہٹایا جاسکتا، نوازشریف کے سرپرائز دینے کا سلسلہ 2018 کے انتخابات تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی، انتخابات 2018میں ہوں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے دوران اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ عوام کو کسی بھی طرح کی دشواری نہ ہو۔(ن )لیگی رہنما ماروی میمن نے کہا کہ نوازشریف نے ثابت کردیا کہ وہ شیرہیں اورعدالت میں پیش ہوگئے، ہمیں انصاف کی امید ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون اور (ن )لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ جب تک ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ٗجو وقت دوسروں کو ملتا ہے وہ میاں نواز شریف کو بھی ملنا چاہیے۔(ن) لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ قیاس آرائیاں کرنے والوں نے آج دیکھ لیا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اور آمر میں کیا فرق ہوتا ہے۔