لندن میں دھماکہ ، کئی مسافر زخمی

 
0
1816

لندن ستمبر 26(ٹی این ایس): لندن میں ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاور اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کو جائے وقوعہ پرطلب کر لیا گیا ہے البتہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹاور ہل اسٹیشن پر مشکوک بیگ پڑا تھا جس کے باعث دھماکہ ہوا۔