اسلام آباد ستمبر 26(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف 28ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے، نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی بیماری کے باعث لندن جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے گزشتہ روزلندن سے وطن واپس آئے۔جبکہ نوازشریف آج پاناما کیس میں شریف فیملی کیخلاف دائرریفرنسزکاسامناکرنے کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کی 28ستمبرکولندن واپسی کاامکان ہے۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ گزشتہ دو مہینوں سے کینسرکے مرض میں مبتلاہیں۔کلثوم نوازکے گلے میں کینسرکی اب تک تین سرجریاں ہوچکی ہیں۔ان کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے بیٹے حسن اور حسین نوازبھی ان کے پاس لندن میں مقیم ہیں۔تاہم نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے دوبارہ 28ستمبرکولندن روانہ ہوں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روزلندن سے اسلام آباد پہنچے۔ان سے پارٹی رہنماؤں سمیت اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ملاقاتیں کیں۔آج نوازشریف اسلام آبادسے لاہورکیلئے روانہ ہوئے ہیں۔نوازشریف کالاہورمیں الیکشن میں جیت پرعوام اور اپنے کارکنان کاشکریہ اداکرنے کیلئے حلقہ این اے 120کادورہ کرنے کابھی امکان ہے۔