ریسکیو1122راولپنڈی، 19روڈٹریفک حادثات میں29ا فراد ریسکیو

 
0
1915

راولپنڈی ستمبر 26 (ٹی این ایس)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر19روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں29افرادزخمی ہوئے ۔ان حادثات میں06افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور23 افراد ذیادہ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں14ڈرائیورز،09مسافراور06پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں21مرداور08 عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں04افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم ،17 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان،08 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن ہے۔