محرم الحرام، سندھ حکومت کا وفاق سے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنل بند کرنے کا مطالبہ۔

 
0
6588

کراچی ستمبر26 ( ٹی این ایس ) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی ہے جس میں صوبے کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا گیا ہےصوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے ۔لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے لہٰذا جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔

ملک بھر میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور اس مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔