تھانہ چونترہ میں فائرنگ کا معاملہ، ملزم بلال نے خاندانی رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سالے کو زخمی اور اپنی بیوی کو قتل کر دیا

 
0
1364

 راولپنڈی اکتوبر 11 (ٹی این ایس): تھانہ چونترہ میں فائرنگ کا معاملہ، ملزم بلال نے خاندانی رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سالے کو زخمی اور اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ ملزم بلال نے جی ایل آئی گاڑی پر وقوعہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم کو فرار ہوتے ہوئے چکری انٹرچینج سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 9ایم ایم برآمد۔ تھانہ چونترہ پولیس موقع پر موجود ہے،مزید تفتیش جاری
تھانہ چونترہ کے علاقہ میں قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او راولپنڈی کی چونترہ پولیس کو شاباش۔ ملزمان بلال اصغر اور صفدر علی کو صفدر اے ایس آئی اور خالد ہیڈ کانسٹیبل نے گرفتار کیا۔ ملزمان سے اسلحہ پسٹل 9ایم ایم بھی برآمد کر لیا گیا۔