ماضی میں صرف چند شہروں کو وسائل دئیے گئے اور دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا گیا‘وزیراعلی پنجاب

 
0
265

لاہور اکتوبر 11 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ماضی میں صرف چند شہروں کو وسائل دئیے گئے اور دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا گیا۔جس سے ترقی و خوشحالی کی یکساں پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔سابق حکمرانوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے شہروں کو ترقی سے محروم رکھا۔ وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے شہریوں کے داود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے اور مخصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب سے غریب طر ہونے لگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں نہ صرف عوامی مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے اب ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں۔ لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے،قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ نیاپاکستان، نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔شعبہ صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
کئی دہائیوں بعدصوبے میں 9 نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔100 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ٹراما کی سہولت بھی میسر ہوگی۔مستحق افراد کی صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی ممکن بنانے کیلئے صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی 70 برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے۔اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔