وزیراعظم ، آرمی چیف کے کامیاب دورہ چین پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

 
0
236

لاہور اکتوبر 11 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم اور آرمی چیف کے کامیاب دورہ چین پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر اور مسلمانوں کا مقدمہ پیش کرنے اور دلیرانہ خطاب کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔
وزیراعظم عمران خان کو اپنے آپ کو دورہ چین کے دوران سفیر کشمیر کے طور پر متعارف کرانا ،پاکستان سے کرپشن ، غربت کے خاتمے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے چین کا فارمولا اپنانے اظہار خوش آئند ہے۔وزیراعظم پاکستان کے چین کے صدر ، وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ سے ملاقات کو خطے میں امن کے قیام کے ساتھ پاکستان کی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے مترادف ہے۔