اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ بنی پولیس نے شہری پر برہنہ حالت میں تشدد کرنے والے 02 افراد کو گرفتار کر لیا

 
0
16

اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ بنی پولیس نے شہری پر برہنہ حالت میں تشدد کرنے والے 02 افراد کو گرفتار کر لیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہری پر تشدد کیا اور اسےکو برہنہ حالت میں سڑک پر لاکر تشدد کرتے اور گھسیٹتے رہے، بنی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کاروائی جاری ہے ، صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی واردات و ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 15 ہزار 5 سو اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برامد کر لیا، صادق آباد پولیس نے دوسری کاروائی کے دوران شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04 افراد کو گرفتار کر کے 12 انار برآمد کر لیے، تھانہ کہوٹہ پولیس نے شراب سپلائر کو پکڑ کے 60 بوتلیں شراب برآمد کر لیں مقدمہ درج کر لیا گیا، وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے 05 افراد کو حراست میں لیکر 15 لیٹر شراب 05 بوتلیں آدھیہ اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا