اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاسوں کا انعقاد

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاسوں کا انعقاد۔آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی کے توسیعی منصوبے، ٹیکنالوجی بیسڈ پولیسنگ اور شہری سہولت کے لیے موبائل ایپلیکیشنز کا جائزہ لیا۔ آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیوں اور پٹرولنگ نظام میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ تفتیشی امور میں جدید تقاضوں کے مطابق شفاف اور مو¿ثر تحقیقات پر خصوصی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی انویسٹی گیشنز محمد عثمان طارق بٹ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی کے توسیعی منصوبے، ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے فروغ، اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید موبائل ایپلیکیشنز کے اجرا اور بہتری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے، ڈیٹا اینالیٹکس کے مو¿ثر استعمال کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کو مرحلہ وار متعارف کرایا جائے تاکہ جرائم کی پیشگی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مو¿ثر کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پٹرولنگ نظام میں بہتری، ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی، اور گشت کے نظام کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے مو¿ثر بنانے پر زور دیا۔مزید برآں، تفتیشی امور میں شفافیت، میرٹ اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کیس مینجمنٹ سسٹم کو فعال بنانے اور تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافے پر بھی زور دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی کیپیٹل پٹرولز اور ڈی ایس پی کیپیٹل پٹرولز کے ساتھ علیحدہ اجلاس میں کیپیٹل پٹرولنگ یونٹ کو مزید مستحکم بنانے، رسپانس ٹائم کو کم سے کم کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونیفارم میں بہتری، جدید آلات کی فراہمی، اور افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ کیپیٹل پٹرولز کو جدید کمیونیکیشن آلات، باڈی کیمروں اور جی پی ایس ٹریکنگ سے لیس کیا جائے تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان اور ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 عائشہ جمیل کے ساتھ اجلاس میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے، انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے اور انسدادِ جرائم و دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی، مو¿ثر تربیت اور بین الادارہ جاتی تعاون کے ذریعے مزید فعال بنایا جائے۔آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے ایجوکیشن ونگ کے تحت تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، روڈ سیفٹی مہمات اور کمیونٹی پولیسنگ اقدامات کو وسعت دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا پلیٹ فارمز کا مو¿ثر استعمال کیا جائے اور نوجوانوں کو قانون کی پاسداری اور ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دی جائے۔آخر میں آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت، تحفظ اور جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ دیانتداری، فوری ردعمل اور عوام دوست رویے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں، جبکہ کارکردگی کی مو¿ثر نگرانی اور احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے