ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے علماء اکرام کے وفد کی ملاقات

 
0
12

ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے علماء اکرام کے وفد کی ملاقات، امن مشاورتی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے علماء اکرام کے معزز وفد ملاقات کی اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے حالیہ منعقدہ امن مشاورتی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے پولیس کی جانب سے امن کے فروغ، بین المسالک ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

 اس موقع پر ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے علماء اکرام کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے علماء کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔علماء اکرام ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ہری پور پولیس امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں علماء اکرام سمیت تمام مکاتب فکر کا تعاون ناگزیر ہے۔علماء اکرام نے امن کے قیام میں اپنے بھرپور تعاون اور کرداد ادا کرنے کا یقین دلایا

۔