اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران785افراد،348 گھرانوں،68 ہوٹلوں،145دکانیں، 321موٹر سائیکلوں اور 95 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 33 مشکوک افراد اور 33 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزما ن کو گرفتار کر کے دو عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران785افراد،348 گھرانوں،68 ہوٹلوں،145دکانیں، 321موٹر سائیکلوں اور 95 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 33 مشکوک افراد اور 33 موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزما ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں۔















