اسلام آ باد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکامات پر ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کا تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں کھلی کچری کا انعقاد۔

 
0
4

اسلام آ باد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکامات پر ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کا تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں کھلی کچری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں شرکاءنے اپنے مسائل بیان کئے ۔ ایس پی سٹی زون کی پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت۔شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور مسائل کا حل اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی زون نے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں موجود شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔ حل طلب مسائل پر ایس پی سٹی زون نے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور شرکاءکی پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کھلی کچہری کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے واضح احکامات ہیں کہ تمام افسران اپنے اپنے حلقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ رکھا جا سکے اور ان کو درپیش مشکلات کے حل میں مدد ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس دن رات آپ کی حفاظت اور خدمت میں کوشاں ہے۔ جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر حکمتِ عملی کے باعث علاقے میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، تاہم مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔قبضہ مافیا کے خاتمے، جرائم کے قلع قمع اور منشیات فروشی کے سدباب کے لیے پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ عوام کے بغیر یہ سب ممکن نہیں۔ پولیس اور عوام مل کر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائی کریں تو اس ناسور کو معاشرے سے ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے تعاون سے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کیا جا سکتا ہے۔پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں، اپنے اردگرد اور گلی محلوں پر نظر رکھیں۔ اگر کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ یاد رکھیں، کسی بھی علاقے میں شہریوں کے تعاون کے بغیر خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور دوریاں ختم کرنا ہے۔ معززینِ علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر آئی جی اسلام آباد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایس پی سٹی زون کا شکریہ ادا کیا