راولپنڈی (ٹی این ایس) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ، نان کسٹم پیڈ سگریٹ قبضہ میں لے لئے ایکسائز انسپکٹر ملک فیاض بابر اور انسپکٹر مہوش چوہدری نے اپنے عملے کے ہمراہ راولپنڈی مری روڈ پر بوبی پان شاپ، عدیل پان شاپ، ہادی پان شاپ، طارق پان شاپ، صدر میں واقع کریم سموسہ کے اندر سگریٹ شاپ اور باجوڑ پلازہ سمیت ڈھوک کھبہ میں بڑی مقدار میں غیر قانونی سگریٹ قبضہ میں لے کر دکانیں سربمہر (سیل) کردیں ان سگریٹ میں ایسے پاکستانی سگریٹ بھی شامل تھے جن پر کیو آر کوڈ نہیں تھا اس حوالے سے فیاض بابر نے بتایا کہ چونکہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی سگریٹ کی بندش کے لئے اپنے اختیارات پنجاب حکومت کو منتقل کئے تھے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو تمام غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا اسی بنا پر ضلع راولپنڈی میں کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔