آرمی چیف اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کرکے دہشتگردی کے خاتمے اور طالبان سے مذاکرات پر بات کریں گے ،افغان وزارت دفاع

 
0
956

کابل ،ستمبر 26 (ٹی این ایس):  ا پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں گئے۔

افغان ٹی وی کے مطابق منگل کو افغان  وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا  ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اگلے پانچ دنوں میں دورہ کابل کا امکان ہے جہاں وہ افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پربھی بات چیت ہوگی۔دولت وزیر ی کا کہنا تھاکہ افغان حکومت پاکستان  سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور کاروائی کے حوالے سے بات کرے گی۔