اسلام آباد (ٹی این ایس) سیکٹر ایف سکس سے نوجوان کے اغوا اور قتل کے معاملے میں وفاقی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے ایس ایس پی اپریشن قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ، قتل کی وجوہات جاننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تفتیش جاری ہے ،واضح رہے کہ ایف سکس سے نوجوان کو گن پوائنٹ پہ اغوا کیا گیا بعد ازاں مذکورہ نوجوان کی لاش صوابی سے ملی مقتول پر قتل سے قبل تشدد کیا گیا تھا













