اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کرائم کنٹرول، سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی سہولت کے انیشییٹوز کا جائزہ

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کرائم کنٹرول، سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی سہولت کے انیشییٹوز کا جائزہ ۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو پبلک سروس ڈیلیوری کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے اقدامات کو مزید بہتر کرنے، جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے حوالے سے موثر حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر سمیت اے آئی جیز، ایس ایس پیز، زونل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران سے جاری ٹاسکس پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ کارکردگی میں بہتری، شفافیت اور بروقت رسپانس ہر صورت یقینی بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایات جاری کیں کہ سنگین جرائم، بالخصوص ڈکیتی، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کیا جائے۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔تھانوں کی سطح پر شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، فوری شنوائی اور میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے وہاں پولیس کی موجودگی بڑھائی جائے۔جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جائے۔سیکیورٹی ہائی الرٹ علاقوں، اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد اسلام آباد پولیس کے جاری ترقیاتی منصوبوں، فورس کی ویلفیئر،رہائشی و طبی سہولیات اور پولیس اسٹیشنز میں عوامی سہولت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، اور وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید احکامات جاری کیے کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، رہائش اور ڈیوٹی کے اوقات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔تھانوں میں فرنٹ ڈیسک سروسز کو فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔شکایات کے ازالے کے نظام کو موثر اور جوابدہ بنایا جائے۔خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے سہولت مراکز کو مزید بہتر کیا جائے۔بعد ازاں، آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی لاجسٹکس کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے داخلی راستوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں کہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے، جبکہ سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فیڈ بیک حاصل کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے