ہری پور (ٹی این ایس) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹر کے زیر اہتمام 46 میڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کےشرکاء کا ہری پور کا دورہ۔

 
0
4

ہری پور (ٹی این ایس) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹر کے زیر اہتمام 46 میڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کےشرکاء کا ہری پور کا دورہ۔
ہری پور پولیس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹر کے زیر اہتمام 46 میڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا کوآرڈینیٹرز میڈم اقراء انم اور عبدالماجد کی قیادت میں ہری پور کا دورہ.
شرکاء نے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی پولیس فورس کو جدید اور ڈیجیٹلاائیزڈ ،عوام دوست پولیسنگ کو سراہا

ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور شبیر حسین شاہ نے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں وفد کو خوش آمدید کہا ۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور شبیر حسین شاہ ، ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عمران نواز نے تھانہ کے ریکارڈ ،کرائم اور روزمرہ کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

پولیس لائن آمد پر ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے وفد کو ضلع ہری پور کے جغرافیائی محل وقوع، اہم مقامات، سکیورٹی صورتحال اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات پر جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے ضلع ہری پور میں جدید پولیسنگ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات، آئی ٹی بیسڈ نظام، پولیس سہولت مراکز کے قیام، اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل ، عوام دوست اور سروس ڈیلیوری پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ ہری پور پر امن شہر ہے جو اقتصادی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ضلع ہے ۔ ہریپور میں پاکستان کے اہم ترین مقامات واقع ہیں جہاں پر بیشتر فارنرز پراجیکیٹس جاری ہیں ۔جن پر فارنرز کی سخت سکیوڑٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔مذید بات چیت کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس ضمن میں ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے اعتماد کے حصول اور جرائم کے مؤثر تدارک کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمد تنویر ، ڈی ایس پی سٹی سعید یدون بھی موجود تھے۔
مزید برآں، انچارج پولیس سہولت مرکز کائنات سید ، انچارج پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حنا امداد ، انچارج کمپلینٹ سیل طیبہ جمیل اور انچارج آئی ٹی اسماء طفیل نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی، عوامی سہولیات اور جدید پولیسنگ اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔
وفد نے ہری پور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔