اسلام آباد (ٹی این ایس) اینٹی وہیکلز لفٹنگ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑ ی کارروائی۔گاڑی،موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم میگھے گینگ کے دو ارکان گرفتار

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) اینٹی وہیکلز لفٹنگ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑ ی کارروائی۔گاڑی،موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم میگھے گینگ کے دو ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ گاڑی ، موٹرسائیکل اورقیمتی موبائلز برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں گاڑی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں اینٹی وہیکلز لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے گاڑی،موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکا رڈ یافتہ منظم میگھے گینگ کے دوارکان کوگرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی06 سے زائد مقدمات میں مطلوب مسروقہ گاڑیاں اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئیں۔ گرفتارملزمان کی شنا خت حضرت علی اور دانیال امجد کے ناموں سے ہو ئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جوادطا رق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار “15 پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسک