اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔ سرچ آپریشن کے دوران 415افراد، 183گھرانوں،14ہوٹلوں، 74دکانیں، 185موٹر سائیکلوں اور 65گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 29مشکوک افراد اور19موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 415افراد، 183گھرانوں،14ہوٹلوں، 74دکانیں، 185موٹر سائیکلوں اور 65گاڑیوںکو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 29مشکوک افراد اور19موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیاگیا۔مزید براں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 352 گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیراتنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں