رحیم یار خان (ٹی این ایس) اسلام آباد میں اربوں روپے کے فراڈ کے بعد کچے میں تاجر کے جعلی اغواء کا ڈراپ سین، رحیم یار خان ڈی پی او عرفان سمو اور ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس ۔۔

 
0
8

رحیم یار خان (ٹی این ایس) اسلام آباد میں اربوں روپے کے فراڈ کے بعد کچے میں تاجر کے جعلی اغواء کا ڈراپ سین،
رحیم یار خان/ ڈی پی او عرفان سمو اور ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس ۔۔

رحیم یار خان۔ پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس نے مشترکہ کاروائی میں خود ساختہ اغواء ہونے والے تاجر اور جعلی ڈاکو بننے والوں کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او

رحیم یار خان۔ اسلام آباد کے تاجر نے قرض اور قانونی دباؤ سے بچنے کیلئے ہنی ٹریپ کے ذریعے اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچایا، ڈی پی او عرفان سمو

رحیم یار خان۔ ملزم سیف الدین نے فراڈ کے بعد کچے میں خود ساختہ اغواء کی منصوبہ بندی کی، ڈی پی او عرفان سمو

رحیم یار خان۔ تاجر نے کچے میں جا کر جعلی ڈاکوؤں کے ہمراہ اغواء کے بعد یرغمال ہونے اور تاوان مانگنے کی ویڈو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، ڈی پی او

رحیم یار خان۔ اسلام آباد کے تاجر کی کچے میں اغواء کی ویڈیو سامنے آنے پر قانون حرکت میں آیا اور تمام ادارے متحرک ہوئے، ڈی پی او عرفان سمو

رحیم یار خان۔ پولیس تحقیقات میں حیران کن انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ اربوں روپے لین دین سے بچنے کیلئے اغواء کا ڈرامہ رچایا، ڈی پی او عرفان سمو

رحیم یار خان۔ ملزم کے اہل خانہ نے تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں اغواء کا مقدمہ بھی درج کروایا تاکہ ڈرامے کو حقیقت کا روپ دیا جا سکے، ڈی پی او عرفان سمو

رحیم یار خان۔ کچے میں اسلام آباد کے تاجر کے جعلی اغواء کیس سے کچے میں قیام امن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، ڈی پی او

رحیم یار خان۔ جعلی اغواء کی وارداتوں اس وقت سامنے آئی جب کچے میں موثر امن قائم ہوچکا تھا۔ ڈی پی او

رحیم یار خان۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 23 ارب فنڈ کے بعد کچے کے لوگوں کی ترقی خوشحالی اور زندگیوں کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان میں 6 ماہ کے دوران کچے میں اغواء کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہؤا، ڈی پی او