رحیم یارخان (ٹی این ایس) الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے انتخابات برائے سال 2025ء کے سلسلے میں گزشتہ روزمورخہ 10 دسمبر 2025 کوکاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے

 
0
43

رحیم یارخان (ٹی این ایس) الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے انتخابات برائے سال 2025ء کے سلسلے میں گزشتہ روزمورخہ 10 دسمبر 2025 کوکاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے،مورخہ 9 فروری 2025 کو کاغذات نامزدگی کا اجراء ہوا جس میں نذر عباس، رانا حمزہ، جاوید عباس چوہدری، شوکت علی چوہدری نے چیئرمین الیکشن کمیٹی ملک ظہیر انور، ممبران شہزاد خان اور راجہ شاہد کی موجودگی میں کاغذات حاصل کئے الیکشن شیڈول کے مطابق 10فروری 2025 کو نذر عباس امیدواربرائے صدر فرینڈز جرنلسٹس پینل نے اپنے پورے پینل کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جبکہ مقررہ وقت کے دوران دوسرے کسی گروپ سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی نہیں جمع کروائے اسی طرح فرینڈز جرنلسٹس پینل کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اس موقع پر چئیرمن الیکشن کمیٹی ملک ظہیر انور کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک آئینی پراسس ہے جس کو شفاف طریقے سے جاری رکھا چار امیدواروں کی جانب سے کاغذات حاصل کئے گئے جبکہ فرینڈز جرنلسٹس پینل کی جانب سے پورے پینل نے مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے