رحیم یار خان (ٹی این ایس) پنجاب میڈیکل کمپلیکس کی شاندار افتتاحی تقریب نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز، معزز شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محمد حمزہ شفیق نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میڈیکل کمپلیکس کا قیام علاقے کے عوام کے لیے جدید اور معیاری صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ قائم کیا گیا ہے تاکہ رحیم یار خان اور گرد و نواح کے شہریوں کو بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ہسپتال میں نیوروسرجن ڈاکٹر الطاف حسین، پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عمران بشیر، جنرل فزیشن ڈاکٹر شعیب اختر، جنرل سرجن ڈاکٹر جام اکبر محمود اور ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر طلال چوہدری سمیت دیگر ماہر ڈاکٹرز ہسپتال میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز ربن کاٹنے اور خصوصی دعا سے ہوا۔ اس موقع پر چوہدری محمد شفیق، چوہدری فیض رسول، عبد الرحمن، محمد اختر ڈاہا، ندیم انور، مقصوداتحاد کالج، سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصر غفور چوہدری ، رانا عدنان بشیر ایڈووکیٹ، ہسپتال کے اسٹاف ممبران چوہدری دانش شفیق اور رانا بشیر سمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی شرکاء نے نئے ہسپتال کے قیام کو علاقے کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں سنگ میل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مریضوں کے دکھوں کا مداوا ثابت ہوگاپنجاب میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح پر ڈاکٹر عمران بشیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات مقامی سطح پر ہی میسر ہوں گی انہوں نےمذیدکہاکے اس میڈیکل کمپلیکس میں سینئرز ڈاکٹرز سمیت تمام سٹاف مکمل تربیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے ،ہسپتال کی پوری ٹیم مریض کی خدمت میں دن رات محنت کرے گی













