رحیم یارخان (ٹی این ایس) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی

 
0
40

رحیم یارخان (ٹی این ایس) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی 10 کلو سے زائد چرس برآمد خاتون منشیات فروشہ گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن شکیل احمد اور ٹیم کی ڈی ایس پی سٹی راؤ دلشاد کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشت روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر احمد نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت و پڑتال جرائم مخبر سے اطلاع پاتے ہوئے قبرستال دڑی سانگی کے قریب کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران عادی و ریکارڈی بدنام خاتون منشیات فروشہ کرم خاتون زوجہ غلام حسین سانگی کو 10 کلو 270 گرام چرس برآمد ہونے پر حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔