وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر رحیم یار خان سرکٹ ہاؤس مں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری، کچہری میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ، ڈی پی او محمد عمر سلامت سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیداران کی شرکت

 
0
451

رحیم یار خان جنوری 11 (ٹی این ایس): کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ، ڈی پی او محمد عمر سلامت کے ساتھ،  محکمہ ریونیو، پولیس ، ایجوکیشن، صحت، سوئی گیس ، نادرا، واپڈا، لائیو سٹاک، زراعت سمیت دیگر صوبائی و وفاقی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔  کھلی کچہری میں سائلین نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف اپنی شکایات سے افسران کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ  شہریوں کی شکایات کا میرٹ پر ازالہ کیا جائے گا۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سے عوام کو فوری انصاف کی سہولت میسر آئے گی۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والی درخواستوں کو ایک ہفتہ میں میرٹ پر نمٹا کر متعلقہ محکمہ جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔ 

ڈی پی او محمد عمر سلامت کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ قبضہ مافیا، سود خوروں اور مختلف مراعات کا جھانسہ دیکر عوام کو لوٹنے والے عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔  پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان مثالی ہم آہنگی کے باعث فوری انصاف فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ قانون شکن عناصر کے لئے اس ضلع میں کوئی جگہ نہیں،  انہیں نشان عبرت بنائیں گے۔ قانون کی حکمرانی اور قیام امن کے لئے عوام اور اداروں کے درمیان مضبوط روابط ناگزیر ہے۔

کھلی کچہری میں سائلین کی جانب سے مختلف محکموں کے خلاف پیش ہونے والی درخواستوں کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔