اسلام آباد (ٹی این ایس) کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد کی گئی، ورکشاپ میں ایس پی سکیورٹی پری گل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ورکشاپ میں لاء آفیسرز، ماہرِ نفسیات اور دیگر شرکاء نے بھی بریفنگ دی، جنہوں نے قانونی پہلوؤں، نفسیاتی اثرات اور مؤثر حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی، خواتین پر تشدد کے خلاف موجود قوانین، پولیس کے کردار اور موثر تفتیش کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے معاشرتی شعور، بروقت کارروائی اور مشترکہ کاوشیں نہایت ضروری ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔


















