شام میں دریائے فرات پر عسکری پل دو روز میں تیار کر لیا گیا

 
0
20503

ماسکو ستمبر27(ٹی این ایس )روسی فوج نے شام میں دیر الزور کے نزدیک دریائے فرات کے اوپر ایک پْل تعمیر کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد فوجیوں اور عسکری گاڑیوں کو دوسری جانب منتقل کرنا ہے تا کہ شامی حکومت کی فوج کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی معاونت کی جا سکے۔ روسی ٹی وی نے پْل پر سے ٹرکوں کے گزرنے کے مناظر بھی نشر کیے۔روسی وزارت دفاع کے سینئر اہل کار ولادیمر پورووتسیف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے باوجود یہ چھوٹا پْل دو روز سے بھی کم عرصے میں تیار کر لیا گیا۔روسی ٹی وی چینلوں نے بتایا کہ یہ پْل انسانی امداد کی منتقلی وار مریضوں اور زخمیوں کے انخلاء میں بھی کام آ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 210 میٹر طویل اس پْل پر سے 24 گھنٹوں کے اندر آٹھ ہزار گاڑیاں گزر سکتی ہیں جن میں فوجی ٹینک ، بھاری بکتر بند گاڑیاں اور میزائل نظام کی حامل گاڑیاں شامل ہیں