نیدرلینڈ کے شہر یوتر یخت میں فائرنگ ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

 
0
476

نیدرلینڈ مارچ 18 (ٹی این ایس): نیدرلینڈ کے شہر یوتر یخت میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مسلح شخص نے آؤڈن ریجن اسپتال کے پاس فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد آس پاس موجود ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جبکہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سوار مسافروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد یوتریخت شہرسے باہر ایک ٹرام اسٹیشن کےاسکوائرکوخالی کروالیا گیا ہے۔ ملزم فائرنگ کے بعد فوری طور پر فرار ہو گیا۔ البتہ ملزم کی تلاش جاری ہے فی الوقت مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں بھی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔