فتح جنگ (ٹی این ایس) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی معروف کاروباری شخصیت پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئر مین سردار ظہور اقبال کی رہائش گاہ (تاجہ بارہ جاوید ہاوس)میں آمد ہوئی، جہاں ان کے اعزاز میں ایک پروقار عشایئے کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں امیدوار NA 50 فیضان حیدر خان،سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک چیئر مین سردار احسن علی خان ملال،سردار جاوید اقبال تاجہ بارہ،ملک بشیر حیات،صحافی وسیم علی،کیمرہ مین شیزاد احمد اور دیگر نے شرکت کی،معروف پاکستانی بزنس فورم یورپ کے چیئر مین سردار ظہور اقبال سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے ملکی معیشت، تاجر برادری کے مسائل اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کا دباؤ عارضی ہے اور آنے والے وقت میں اس پر قابو پا لیا جائے گا،انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی مثبت معاشی مستقبل کی عکاس ہے،سردار سلیم حیدر خان نے زور دیا کہ تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے کیونکہ مضبوط بزنس سیکٹر ہی قومی معاشی استحکام کا ضامن ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اتحادی حکومت کے ساتھ مل کر عوامی بہبود اور سماجی و اقتصادی حالات کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے،اس بیٹھک کا بنیادی مقصد کاروباری طبقے اور پبلک آفس ہولڈرز کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا تھا













